پی ٹی آئی احتجاج،وفاق حکمت عملی نہ بنا سکاجاوید لطیف اپنی ہی حکومت پربرس پڑے

پی ٹی آئی احتجاج،وفاق حکمت  عملی نہ بنا سکاجاوید لطیف اپنی  ہی حکومت پربرس پڑے

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئررہنما جاوید لطیف اپنی ہی حکومت پربرس پڑے ۔

ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کا احتجاج روکنے کیلئے دو سے ڈھائی ارب روپے خرچ ہوں گے ، پاکستان کی معیشت کو اربوں کا نقصان ہوگا۔مسلم لیگ ن کے سینئررہنما نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی کے احتجاج کے دوران بھی ملکی معیشت کو اربوں کا نقصان ہوگا، یہ لوگ 8 ماہ سے 8 کالیں دے چکے ہیں۔جاوید لطیف نے کہا کہ وفاقی حکومت احتجاج کے حوالے سے کوئی حکمت عملی نہیں بناسکی، پاکستان کے ساتھ ہونے والے اس ظلم کو کون مداوا کرے گا ؟۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں