دانیال عزیز الیکشن کے دوران درج مقدمات سے بری
شکرگڑھ (تحصیل رپورٹر)دانیال عزیز چودھری الیکشن کے دوران درج مقدمات سے بری ہو گئے ۔
جوڈیشل مجسٹریٹ شاہد جاوید نے سابق وفاقی وزیر دانیال عزیز کو الیکشن پر پولیس کو دھمکیاں دینے اور دفعہ 144 کی خلاف ورزی کے کیس میں با عزت بری کر دیا ۔گزشتہ روز جاری فیصلے کے مطابق دانیال عزیز کوالزامات ثابت نہ ہونے پر بری کردیا گیا۔