سپیکر کے گھر ، لاجز کی تزئین و آرائش کیلئے 12 کروڑ منظور
اسلام آباد (نیوز رپورٹر)وفاقی حکومت نے سپیکر قومی اسمبلی کے گھر ،پارلیمنٹ لاجز کی مرمت و تزئین و آرائش کے لئے 12کروڑروپے سے زائدکی منظوری دیدی ۔
پارلیمنٹ لاجز کے فرنچر کی مرمت کیلئے 2کروڑ روپے مختلف سوٹ کے لئے گیس کوکنگ رینج کی خریداری اور الیکٹرک کچن ہوڈ بنانے کیلئے 63لاکھ روپے سے زائد کی رقم رکھی گئی ہے جس سے سپیکر کے گھر سمیت پارلیمنٹ لاجز ، ایم این اے ہا سٹل کے مختلف سوٹ فیملی روم کی مرمت و تزئین آرائش کی جائیگی ۔سپیکر کے گھر کی تزئین آرائش کیلئے 48لاکھ ،لاجز کے سوٹ نمبر ای 302کی مرمت کیلئے 42لاکھ ، ایف 407 کیلئے 38لاکھ ، ایچ 302کے لئے 31لاکھ، جے 410 کے لئے 37لاکھ روپے ، فیملی سوٹ ایف 209 ، سی 107، جے 10 اور ایف 104کے لئے 44لاکھ روپے مختص کئے گئے ہیں۔پارلیمنٹ لاجز وگورنمنٹ ہا سٹل سوٹ 22 کی مرمت و تزئین آرائش کیلئے 31لاکھ روپے ، سوٹ نمبرایچ 410کے لئے 45لاکھ روپے ، ایچ 311کے لئے 31لاکھ روپے ،ایچ 106کے لئے 37لاکھ روپے ،جی 206کے لئے 34لاکھ روپے ،ایچ 11، ایچ 2، ایچ 303 کی مرمت وتزئین آرائش کے لئے 47لاکھ روپے مختص کئے گئے ہیں۔ پارلیمنٹ لاجز کی خراب لائٹس ، گرین پول لائٹس کے لئے 48لاکھ روپے رکھے گئے ، پارلیمنٹ لاجز اور ہاسٹل کے مختلف سوٹ کے لئے 22لاکھ59ہزاروپے کے نئے میٹرس خریدے جائیں گے ۔