عدالتیں احتجاج کا حق نہیں لے سکتیں:شیر افضل مروت
اسلام آباد(آئی این پی)پی ٹی آئی رہنما شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ احتجاج میں لاکھوں لوگ آ گئے تو عمران خان رہا ہوسکتے ہیں۔
ایک انٹرویو میں شیر افضل کا کہنا تھا کہ احتجاج میں اب جتنے لوگ آئیں گے ان کی تعداد حیران کن ہے ، عدالتیں ہم سے احتجاج کا حق نہیں لے سکتیں، ہم اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلے کو شکوک کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پہلے مرحلے میں احتجاج اور اجتماع زیرو پوائنٹ پر ہوگا، اگر حکومت ہوش کے ناخن لے حتمی فیصلہ بانی پی ٹی آئی کا ہی ہوگا، حکومت کچھ بھی کر لے ہم نے نہیں ڈرنا، لاکھوں لوگ باہر آئے تو مجھے عمران خان کی رہائی نظر آرہی ہے ، ہم قانون کے دائرے میں رہ کراحتجاج کر رہے ہیں ۔