آئینی بینچ رواں ہفتے پانامہ پیپرز سکینڈل کی تحقیقات سمیت اہم کیسزکی سماعت کریگا

آئینی بینچ رواں ہفتے پانامہ پیپرز  سکینڈل کی تحقیقات سمیت اہم  کیسزکی سماعت کریگا

اسلام آباد(آن لائن)سپریم کورٹ کے آئینی بینچ کی رواں ہفتے کی کازلسٹ میں کئی اہم ترین مقدمات شامل ہیں۔

۔25نومبرکی کازلسٹ کے مطابق صحافیوں کو ایف آئی اے نوٹسز اور ہراساں کرنے کے خلاف ازخود نوٹس،اقلیتوں کے حقوق، گوردواروں کی بحالی اور سانحہ جڑانوالہ پر ازخود نوٹس،نمونیا اور ہیپاٹائٹس سے اموات، ادویات کی قیمتوں پر ازخودنوٹس کے ساتھ ساتھ پانامہ پیپرز سکینڈل کی تحقیقات کے لیے جماعت اسلامی کی درخواست بھی سماعت کے لیے مقررکی گئی ہے ۔اگلے ہفتے جسٹس عائشہ ملک اور جسٹس نعیم اختر افغان آئینی بینچ کاحصہ نہیں ہیں اور صرف پانچ ججزہی سماعت کریں گے ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں