قوم نے تحریک انصاف کی فساد کال کو مسترد کردیا:پیپلزپارٹی

قوم نے تحریک انصاف کی فساد  کال کو مسترد کردیا:پیپلزپارٹی

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پیپلزپارٹی کی ترجمان شازیہ مری نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کو عوام کے جان و مال کی کوئی فکر نہیں، قوم نے احتجاج کے نام پر فساد کی کال کو مسترد کردیا ۔

شازیہ مری نے اپنے بیان میں کہا کہ خیبرپختونخوا حکومت قیام امن کے بجائے مسلح جتھوں کے ساتھ وفاق پر چڑھائی کرنے میں مصروف ہے ، کرم میں بے گناہوں کے قتل کے واقعات پر وزیر اعلیٰ کے پی کے اور پی ٹی آئی کیوں خاموش ہے ؟۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی اور خیبرپختونخوا حکومت کے لیے انسانی جانوں سے زیادہ اپنی قیادت عزیز ہے ۔شازیہ مری نے کہا کہ پی ٹی آئی کارکن سوال کریں کہ عمران کے بچے اس احتجاج میں لاٹھی اور صعو بتیں برداشت کرنے کیوں نہیں آتے ؟ ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں