وزیر توانائی بیلاروس کا ہاتھ سے تیار کردہ رکشہ کا جائزہ ، ڈیزائن اور آرام دہ ہونیکی تعریف
اسلام آباد(اے پی پی)وفاقی وزیر تجارت جام کمال نے پاکستان بیلاروس بزنس فورم میں ہاتھ سے تیار کردہ ایک خوبصورت رکشے کی نمائش کرکے پاکستانی ثقافت کو اجاگر کیا۔
پیچیدہ ڈیزائن اور مقامی دستکاری کو نمایاں کرنے والے دو افراد کی گنجائش والے رکشے کی بیلاروس کے وزیر توانائی الیکسی کشنرینکو نے تعریف کی۔ فورم کے اختتام پر بیلاروس کے وزیر نے رکشہ کا جائزہ لیا، اندر بیٹھ کر اس کے ڈیزائن اور آرام دہ ہونے کی تعریف کی۔ جام کمال نے مقامی کاریگروں کی جانب سے رکشہ پر کی جانے والی دستکاری پر روشنی ڈالی جس کو بیلاروس کے وزیر نے سراہا۔ جام کمال نے ان مشہور رکشوں کو بیلاروس برآمد کرنے کی پیشکش بھی کی جس پر وزیر توانائی نے گہری دلچسپی کا اظہار کیا۔