پولیس اہلکاروں نے سکیورٹی گارڈ کو اغوا کر کے بھتہ وصول کر لیا ، مقدمہ درج

پولیس اہلکاروں نے  سکیورٹی گارڈ کو اغوا کر کے  بھتہ وصول کر لیا ، مقدمہ درج

لاہور(کرائم رپورٹر) پولیس اہلکاروں کی جانب سے سکیورٹی گارڈ کو اغوا کر کے بھتہ وصول کیا گیا ،ڈیفنس سی میں پولیس اہلکاروں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔

پولیس حکام کے مطابق4اہلکاروں نے سکیورٹی گارڈ کو اغوا کر کے بھتہ وصول کیا،متاثرہ شہری اظہر کی مدعیت میں اہلکاروں کیخلاف ڈیفنس سی میں کانسٹیبل عقیل،نجف، کانسٹیبل سکندر اور کانسٹیبل تنویر کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ۔ایف آئی آر کے مطابق اہلکاروں نے سکیورٹی گارڈ اظہر کو اغوا کر کے اسکی بیوی سے 40 ہزار بھتہ وصول کیا،پولیس اہلکار اظہر کو اغوا کر کے تشدد کا نشانہ بناتے رہے ، پولیس اہلکاراظہرکوجان سے مارنے کی دھمکیاں دیتے رہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں