ملک کے نقصان کی ذمہ دار ن لیگ اور پیپلزپارٹی ہوں گی :شوکت یوسف زئی
پشاور(آئی این پی )پی ٹی آئی کے رہنما شوکت یوسفزئی نے کہا ہے کہ علیمہ خان ہمارے ساتھ قافلے میں نہیں ہیں ،ہماری منزل ڈی چوک ہے ، ڈی چوک پہنچ کر غیر معینہ مدت تک دھرنا دیں گے۔
شوکت یوسفزئی نے ایک بیان میں کہا کہ ہم تو اسلام آباد آ رہے ہیں، انہوں نے تو لاہور بھی بند کر دیا ۔ ملک کو جتنا نقصان پہنچے گا اس کی ذمہ دار ن لیگ اور پیپلز پارٹی ہوں گی۔ نالائق حکومت نے پاکستان بند کر کے ہمارا احتجاج کامیاب کر دیا۔