بلوچستان میں ٹارگٹڈ آپریشن کیاجائے گا:سرفراز بگٹی
کوئٹہ(سٹاف رپورٹر)وزیر اعلیٰ بلوچستان میرسرفراز بگٹی نے صوبے میں ٹارگٹڈ آپریشن کا اعلان کرتے ہوئے کہاہے کہ جہاں تخریب کاروں کے کیمپ ہیں وہاں آپریشن ہوگا، آپریشن کی مخالفت کرنیوالی جماعتیں بتائیں اسکے علاوہ کیا حل ہے۔
کوئٹہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سرفراز بگٹی نے کہا تاجر کے بیٹے مصور کاکڑ کی بازیابی کیلئے حکومت ہر ممکن کوشش کررہی ہے ، مصور کاکڑ میرے بچوں کی طرح ہے ، انہوں نے کہا اپنی تبدیلی کی افواہوں پر یقین نہیں رکھتا، جب تک ایوان کا اعتماد مجھ پر ہے وزیر اعلیٰ رہوں گا۔اس سے قبل وزیراعلیٰ سرفراز بگٹی نے بلوچستان اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا ایوان کو طے کردہ رولز کے مطابق چلایاجائے ۔ انہوں نے ارکان اسمبلی کی جانب سے شورشرابے اور بدنظمی پر برہمی کااظہار کرتے ہوئے کہا لیڈر آف دی ہاؤس کااحترام ضروری ہے ، وقت ضائع نہ کیاجائے ۔