اے جی پی ایکٹ پر نظر ثانی کی ضرورت ہے :وزیر خزانہ
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا اٹھارہویں آئینی ترمیم، سپریم کورٹ کے فیصلوں اور بین الاقوامی بہترین طریقوں کے پس منظر میں اے جی پی ایکٹ پر نظر ثانی کی ضرورت ہے۔
وزیر خزانہ نے اے جی پی کی آئینی ذمہ داری کو پورا کرنے کیلئے صوبائی سطح پر ڈی جی رسید آڈٹ کے دفاتر کے قیام کیلئے اپنی مکمل حمایت کی یقین دہانی کرائیہے ۔ وزیر خزانہ نے آڈیٹر جنرل پاکستان کے اسلام آباد دفتر کا دورہ کیا، اس موقع پر آڈیٹر جنرل پاکستان کے ڈائریکٹر جنرل پالیسی سلیم خان نے محکمے کے کام کے بارے میں پریذنٹیشن دی جس میں مینڈیٹ اور دائرہ کار، سٹیک ہولڈرز کے ساتھ بات چیت، داخلی نظم و نسق اور سالمیت کے طریقہ کار اور اثرات کا احاطہ کیا گیا ہے ۔ وزیر خزانہ نے محکمہ آڈیٹر جنرل کے پیشہ ورانہ کاموں کو سراہتے ہوئے محکمہ اکاؤنٹس کمیٹی کے نمونے میں اصلاحات پر زور دیا جس سے پرنسپل اکاؤنٹنگ افسر شفافیت کے فروغ کیلئے آڈٹ کی سفارشات پر بروقت توجہ دے سکیں گے۔