اسلام آبادہائیکورٹ میں کیسزالتواکاشکار،کازلسٹ پھرمنسوخ

 اسلام آبادہائیکورٹ میں کیسزالتواکاشکار،کازلسٹ پھرمنسوخ

اسلام آباد(اپنے نامہ نگارسے )پی ٹی آئی احتجاج اور راستوں کی بندش کے باعث اسلام آبادہائیکورٹ میں کیسز التوا کا شکار ہوگئے ،چیف جسٹس عامر فاروق کی گزشتہ روز بھی عدم دستیابی کے باعث ان کی عدالت میں زیر سماعت کیسزکی کازلسٹ منسوخ کردی گئی۔

چیف جسٹس عامر فاروق نے بانی پی ٹی آئی کے خواجہ آصف کے خلاف دس ارب روپے ہرجانہ کیس کی سماعت کرنی تھی،سیشن کورٹ کے فیصلہ کو بانی پی ٹی آئی نے اسلام آبادہائیکورٹ میں چیلنج کررکھاہے ،ادھر قیدیوں کی سیاسی بات چیت پر پابندی کی شق کو کالعدم قرار دینے کے سنگل بینچ فیصلہ کے خلاف چیف کمشنر اور حکومت پنجاب کی اپیل پر بھی سماعت نہ ہوسکی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں