عالمی اردو کانفرنس کیلئے سخت سکیورٹی انتظامات کی ہدایت

عالمی اردو کانفرنس کیلئے سخت سکیورٹی انتظامات کی ہدایت

کراچی(آن لائن)آرٹس کونسل کراچی کی جانب سے 5تا 8 دسمبر2024ء میں منعقد ہونے والی سترھویں عالمی اردو کانفرنس۔ جشن کراچی کے حوالے سے چیف سیکریٹری سندھ سید آصف حیدر شاہ کی سربراہی میں اہم اجلاس منعقد کیاگیا جس میں صدر آرٹس کونسل محمد احمد نے بریفنگ دی۔

 چیف سیکریٹری نے ایڈیشنل آئی جی کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ عالمی اردو کانفرنس کے دوران سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے جائیں، ڈی آئی جی ٹریفک ٹریفک کی روانی یقینی بنانے کیلئے اپنا کردار ادا کریں جبکہ میونسپل کمشنر ایئرپورٹ سے آرٹس کونسل آنے والے تمام راستوں کو خوبصورت بنائیں۔ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ اور کے ایم سی کے تعاون سے صفائی ستھرائی کے انتظامات کیے جائیں، آتشزدگی ، طبی امداد کیلئے اسپتال تک رسائی یا  ہنگامی صورت حال سے نمٹنے کے لیے ایمبولینس اور فائربریگیڈ کا بھی انتظامات کیا جائے ۔ ہم ایئرپورٹ پر باقاعدہ ایک خصوصی ڈیسک قائم کررہے ہیں جو ایئرپورٹ پر آنے والے تمام مہمانوں کو خوش آمدید کہے گا۔ شہر میں ورلڈ کلچر فیسٹیول اور آئیڈیاز کا پرامن انعقاد ہوا ہے،کراچی میں امن امان کی صورتحال بہتر ہونے سے عالمی سطح کی کانفرنس ہورہی ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں