امریکی سینیٹرز کے خطوط ہماری سیاسی خود مختاری کی واضح خلاف ورزی ،رضا ربانی

امریکی سینیٹرز کے خطوط ہماری سیاسی خود  مختاری کی واضح خلاف ورزی ،رضا ربانی

کراچی (آن لائن)سابق چیئرمین سینیٹ اور رہنما پیپلز پارٹی رضا ربانی کا کہنا ہے کہ امریکی سینیٹرز کے خطوط پاکستان کی سیاسی خودمختاری کی واضح خلاف ورزی ہیں۔

رضا ربانی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ امریکی سینیٹرز اور اراکینِ کانگریس کے انسانی حقوق پر بیانات بھی ایسی ہی خلاف ورزی ہیں ہم امریکی سینیٹرز اور اراکینِ کانگریس کے بیانات و خطوط کی مذمت کرتے ہیں، یہ ستم ظریفی ہے کہ امریکی قانون ساز انسانی حقوق کی خلاف ورزی پر بات کریں۔ لگتا ہے کہ امریکی قانون سازوں کو تاریخ کا سبق سکھانے کی ضرورت ہے ، امریکی قانون ساز یاد رکھیں کہ مقامی امریکیوں کے ساتھ کیا سلوک کیا گیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں