نئے مقدمات :ہائی کورٹ سے رجوع
اسلام آباد(اپنے نامہ نگارسے )پی ٹی آئی رہنما شیر افضل مروت نے احتجاج کے بعد درج نئے مقدمات کی تفصیلات کیلئے اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع کرلیا،آج سماعت ہوگی۔
شیر افضل مروت نے درخواست وکیل اسامہ طارق ایڈووکیٹ کے ذریعے دائر کی،رجسٹرار آفس نے کیس سماعت کیلئے مقرر کردیا،جسٹس ارباب محمد طاہر آج شیر افضل مروت کی درخواست پر سماعت کریں گے ۔