جی ایچ کیو حملہ :عمران خان ودیگرپر فرد جرم چوتھی بار موخر

جی ایچ کیو حملہ :عمران خان ودیگرپر فرد جرم چوتھی بار موخر

راولپنڈی، اسلام آباد ( خبر نگار ، اپنے نامہ نگار سے ) 9مئی جی ایچ کیو حملہ کیس میں بانی پی ٹی آئی عمران خان سمیت دیگر ملزموں پر فرد جرم چوتھی بار موخر ہوگئی۔

انسداد دہشت گردی عدالت راولپنڈی کی خصوصی عدالت کے جج امجد علی شاہ نے کیس کی سماعت کی، کیس میں مزید  10 ملزموں نے عدم ثبوت کی بنیاد پر بریت کی درخواستیں دائر کر دیں۔سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید احمد عدالت سے حاضری کے بعد واپس روانہ ہو گئے جبکہ تمام ملزموں پر عدم حاضری کے باعث فرد جرم عائد نہ ہو سکی۔کیس میں عمران خان سمیت 143 سے زائد ملزم نامزد ہیں جبکہ ذوالفقار بخاری، شہباز گل سمیت 23 ملزم اشتہاری ہیں۔ادھر احتساب عدالت کے جج ناصرجاوید رانا کی عدم دستیابی کے باعث بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ ٰبی بی کے خلاف190 ملین پاؤنڈز ریفرنس پر سماعت بغیر کارروائی ملتوی کردی گئی۔گزشتہ روزاڈیالہ جیل سماعت کرناتھی لیکن فاضل عدالت کے جج کی عدم دستیابی کے باعث کوئی کارروائی نہ ہوسکی، جبکہ مسلسل عدم پیشی پر جاری بشریٰ کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری برقرار رکھتے ہوئے ریفرنس پر مزید سماعت2 دسمبر تک ملتوی کردی گئی۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں