محمد خان بھٹی کیخلاف مقدمات : اینٹی کرپشن کی 17 انکوائریوں کی رپورٹ طلب

محمد خان بھٹی کیخلاف مقدمات : اینٹی کرپشن کی 17 انکوائریوں کی رپورٹ طلب

لاہور (کورٹ رپورٹر) لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس سلطان تنویر احمد نے وزیر اعلی ٰ پرویز الٰہی کے سابق پرنسپل سیکرٹری محمد خان بھٹی کے کیسوں کی تفصیلات کے حصول کیلئے درخواست پر اینٹی کرپشن کی 17 انکوائریوں کی رپورٹ طلب کرلی۔

 ڈائریکٹر لیگل نے عدالت کو بتایا کہ ڈی جی اینٹی کرپشن بیرون ملک ہیں،5 دسمبر تک وطن واپس آجائیں گے ، اسسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل فرخ لودھی نے موقف اپنایا کہ تحریری دلائل عدالت میں جمع کراچکا ہوں،26 ویں آئینی ترمیم کے بعد ہم درخواست کی استدعا سے باہر نہیں جاسکتے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں