خیبرپختونخوا گورنر راج کی حمایت نہیں کرتے: فضل الرحمن

خیبرپختونخوا گورنر راج کی حمایت نہیں کرتے: فضل الرحمن

رحیم یار خان(ڈسٹرکٹ رپورٹر )جمعیت علما اسلام کے مرکزی امیر مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ خیبرپختونخوا میں گورنر راج کی حمایت نہیں کرتے لیکن آئین میں اس کی گنجائش موجود ہے۔

 ضرورت اس بات کی ہے کہ ہم قوم کو درست رخ دے سکیں ,جلسہ کرنا احتجاج کرنا اپنے لیے حق سمجھتا ہوں دوسروں کے لیے بھی حق سمجھتا ہوں,ڈی چوک پر جو ہوا غلط ہوا،حکومت اور پی ٹی آئی کی اپنی جماعت ہے وہ بھی اپنے طرز عمل پر غور کرے ۔ رحیم یار خان کے مختصر دورہ کے موقع پر مکی مسجد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کارکن مخلص ہوتا ہے وہ قیادت کے کہنے پر چلتا ہے ، ہم نے عمران خان کی حکومت میں بڑا احتجاجی مارچ کیا اس میں کوئی نقصان نہیں ہوا نہ کوئی گملہ ٹوٹا، بڑے بڑے لوگوں کے پاس جو شناختی کارڈ ہے کارکن کی جیب میں بھی وہی ہے ، ہم نے ہمشہ صحافت کی آزادی کی بات کی ہے ۔کے پی کے اور بلوچستان کے حالات ٹھیک نہیں ہیں، دونوں صوبوں میں حالات خراب ہیں خون ریزی ہو رہی ہے ،حکومت دوبارہ الیکشن کروائے اور حقیقی نمائندے میدان میں آئیں،مدارس غیر رجسٹریشن کے نہیں چل رہے ان کی درخواستیں جمع ہیں ان کی رجسٹریشن نہیں ہو رہی، مدارس کا خاتمہ امریکا اور مغرب کی ضرورت ہے ،بیس سال سے کے پی کے میں جنگیں جاری ہیں،حکومت کو بھی اپنا رویہ تبدیل کرنا ہو گا، ہم ملک کے استحکام کے لیے سب کچھ کرنا چاہتے ہیں لیکن اس کے لیے ماحول چاہئے لیکن ماحول نہیں بن رہا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں