اسلام آباد ہائیکورٹ نے مطیع اللہ جان کے جسمانی ریمانڈکا فیصلہ معطل کردیا
اسلام آباد(اپنے نامہ نگارسے )اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامرفاروق اور جسٹس ارباب محمد طاہر پر مشتمل خصوصی ڈویژن بینچ نے سینئر صحافی مطیع اللہ جان کے جسمانی ریمانڈ سے متعلق انسداددہشتگردی عدالت کا فیصلہ معطل کردیا۔
ریاست علی آزاد ایڈووکیٹ نے عدالتی ہدایت پر انسداددہشتگردی عدالت کا فیصلہ پڑھا اور کہاکہ دوسرے صحافی کا بیان حلفی بھی موجود ہے ،اس بنیاد پر یہ کیس جھوٹ پر گھڑی بے بنیاد سٹوری ہے ، دلائل سننے کے بعد عدالت نے پٹیشن پر اعتراضات دور کر دئیے اور مطیع اللہ جان کا دوروزہ جسمانی ریمانڈ کا انسداددہشتگردی کا فیصلہ معطل کرتے ہوئے کہاکہ مطیع اللہ جان کو اب جوڈیشل ریمانڈ پر تصور کیا جائے ۔