وکلا عدالتی حکم کے باوجود بانی پی ٹی آئی سے نہ مل سکے

وکلا عدالتی حکم کے باوجود بانی پی ٹی آئی سے نہ مل سکے

راولپنڈی (خبرنگار)عدالتی حکم کے باوجود وکلا کی بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہ ہو سکی ۔فیصل چودھری کی قیادت میں وفد اڈیالہ جیل سے واپس لوٹ گیا ۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز بانی پی ٹی آئی کے وکیل فیصل چودھری انسداد دہشتگری کی عدالت میں پیش ہوئے اور تحریری درخواست دی کہ عدالت کے گزشتہ روز کے حکم نامہ کو لیکر اڈیالہ جیل گئے لیکن ملاقات نہیں کرائی گئی،جس پر عدالت نے تفتیشی افسرکو طلب کیاتاہم عدالت کو تفتیشی افسر سے رابطہ نہ ہونے کی اطلاع دی گئی جس پر عدالت نے حکم دیا کہ اس وقت جو بھی ڈیوٹی افسرجیل میں قرار دئیے گئے تھانہ نیو ٹاؤن میں موجود ہے وہ ملاقات کا اہتمام کریں ۔ جس پر فیصل چودھری ، فیصل ملک اور دیگر حکم نامہ لیکر جیل پہنچے لیکن پھر بھی ملاقات نہ ہو سکی ۔فیصل چودھری نے جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی صحت کے حوالے سے سخت خدشات ہیں،ان پر مزید 38 مقدمات درج کر لئے گئے ہیں،کوشش کے باوجود ملاقات نہیں ہورہی،پنجاب پولیس عدالتی حکم پر عملدرآمد نہیں کررہی۔ جیل انتظامیہ کے مطابق بانی پی ٹی آئی ان کی تحویل میں نہیں ہیں ،پنجاب پولیس ان کی سکیورٹی کی ذمہ دار ہے ،جن پر مریم نواز کا حکم چلتا ہے ۔مجھے خدشہ ہے بانی پی ٹی آئی کو ذہنی اور جسمانی تشدد کا نشانہ بنایا جارہا ہے ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں