لکی مروت: موٹرسائیکل سواروں کی فائرنگ،پنجاب پولیس کے سب انسپکٹر سمیت3جاں بحق
لکی مروت، پشاور (نیوز ایجنسیاں، مانیٹرنگ ڈیسک) صوبہ خیبرپختونخوا کے ضلع لکی مروت میں پہاڑخیل پکہ میں نامعلوم موٹرسائیکل سواروں کی فائرنگ سے پنجاب پولیس کے سب انسپکٹر سمیت 3 افراد جاں بحق ہو گئے ۔
پولیس کے مطابق شہید پولیس افسر عبدالقدیر چھٹی پر گھر آیا ہوا تھا جو دہشت گردی کا شکار بن گیا۔ دیگر جاں بحق ہونے والوں میں باپ بیٹا بھی شامل ہیں۔ ملزمان واردات کے بعد فرار ہو گئے جن کی تلاش جاری ہے ۔پولیس کے مطابق لاشیں ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دی گئیں، واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔