ایک اناڑی شخص نے ملکی ترقی کا راستہ روکا:احسن اقبال
نارووال(خبرنگار،مانیٹرنگ ڈیسک، نیوزایجنسیاں) وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال نے کہا ہے کہ ایک اناڑی شخص نے ملکی ترقی کا راستہ روکا،چند ججز اور جرنیلوں نے بیگم و بچوں کے کہنے پر عمران خان کو ایٹمی ملک کی چابیاں پکڑادیں جس نے نفرت کو فروغ دیا اور پاکستانی معیشت تباہ کردی۔اسپورٹ کو جلایا گیا تھا اور آج بھی یہ اپنے تخریبی ایجنڈے پر عمل پیرا ہیں۔
نارووال میں سڑکوں کی بحالی ومرمت کے منصوبے کا افتتاح اور قصبہ بدوملہی میں فٹبال گراؤنڈ کا سنگ بنیاد رکھنے کے بعد ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہاکہ اپریل 2022 میں جب ہم نے حکومت سنبھالی تو مخالفین کہتے تھے کہ دو ہفتے میں پاکستان سری لنکا بن جائے گا، ہم بارہ جماعتوں نے مل کر ملک کو بچایا، مشکل فیصلے کئے اور معیشت کو اوپر لائے ۔ ہم نے اپنی سیاست پر ریاست کو ترجیح دی، ریاست نہ رہی تو سیاست کس بات کی؟، مہنگائی کی لہر کو لوگوں نے قربانی و مشکلات کے ساتھ برداشت کیا اور ملک میں کوئی احتجاج نہیں ہوا، لوگوں کو پتا تھا جو کڑوی گولی ہم کھارہے ہیں اس کی ذمہ دار موجودہ حکومت نہیں بلکہ عمران خان ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کا ایجنڈا پاکستان کو تباہ کرنا اوربدنام کرناہے ، ہمیں احتجاج اور دھرنوں کی سیاست کو دفن کرنا ہوگا اس سے پاکستان کا نقصان ہوتاہے ۔ اسرائیلی لابی پی ٹی آئی کی حمایت کر رہی ہے جوغزہ سے توجہ ہٹاناچاہتی ہے ۔وفاقی وزیر نے کہا کہ ملک کی ترقی اور خوش حالی کیلئے امن و امان قائم کرنا ہو گا، ایک جماعت پاکستان کے دشمنوں کے ہاتھوں میں یرغمال بن چکی ہے ، اسلام آباد میں پولیس اور رینجرز اہلکاروں کو مارا گیا۔ تبدیلی کا مہاتما آج اڈیالہ جیل کے اسی سیل میں قید ہے جہاں انہوں نے اپنے دور میں مجھے رکھا ہوا تھا،اڈیالہ میں دیسی مرغ کھانے اور سوپ پینے کے بعد بھی اس کی چیخیں نکل رہی ہیں۔امریکی کانگریس کے ارکان سے عافیہ صدیقی کی رہائی اور کشمیر کی آزادی کی بجائے اپنی رہائی کیلئے دستخط کروا رہاہے ۔احسن اقبال نے کہا کہ اسلام آباد میں پولیس اور رینجرز کا قتل عام ہوا ہے ،کون سی سیاسی جماعت ہے جو آنسو گیس اور جدید ہتھیاروں سے لیس ہوکر پولیس پر حملہ آور ہوتی ہے ۔2014 میں بھی دھرنا اور سول نافرمانی کی کال دی تھی اور پاکستان کے پ