پنجاب :سرکی قیمت کیلئے 57مجرموں کے نام ارسال

پنجاب :سرکی قیمت کیلئے 57مجرموں کے نام ارسال

لاہور(کرائم رپورٹر، مانیٹرنگ ڈیسک)دہشتگردی، اغوابرائے تاوان سمیت سنگین جرائم پیشہ عناصر کیخلاف گھیرا مزید تنگ کرتے ہوئے پنجاب پولیس نے 57 مجرموں کے نام سرکی قیمت مقررکرنے کیلئے وزارت داخلہ کو بھیج دیئے۔

پولیس حکام نے کہا ہے کہ اضلاع ویونٹس کی جانب سے ملنے والی سفارشات محکمہ داخلہ کوارسال کردی ہیں، ملزموں کے سرکی قیمت5لاکھ سے 50لاکھ تک مقرر کرنے کی سفارش کی گئی ہے ۔ پولیس حکام کے مطابق پنجاب پولیس کو 122ہیڈمنی کیسزمیں مجرم مطلوب ہیں اور انکے سروں کی مجموعی قیمت6 کروڑ51لاکھ مقررکی گئی ہے ۔پنجاب پولیس ابتک 785ملزم گرفتارکرچکی ہے جنکے سرکی مجموعی قیمت37 کروڑروپے بنتی ہے۔ حکام کے مطابق متعلقہ برانچ کی جانب سے 23کروڑسے زائد کی رقم مخبروپولیس افسروں میں تقسیم ہوچکی ہے جبکہ 180 کیسز میں 6 کروڑ سے زائد جلد جاری کر دیئے جائینگے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں