قصور:گھریلو ناچاقی ،نوجوان نے پٹرول چھڑک کر آگ لگا لی
قصور(نمائندہ دنیا) قصور کے نواح موچی پورہ میں ایک شخص نے گھریلو ناچاقی پر پٹرول چھڑک کر آگ لگاکر زندگی کا خاتمہ کرنے کی کوشش کی۔
تفصیل کے مطابق 25سالہ علی رضا نے گھریلو ناچاقی سے دلبرداشتہ ہوکر اپنے اوپر پٹرول چھڑک کر آگ لگالی جس سے اُ س کی حالت غیر ہوگئی ، تشویشناک حالت کے پیش نظر بلھے شاہ ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کردیاگیا۔