مذاکرات اچھی بات مگر عمران کی گارنٹی کون دیگا :خواجہ آصف

مذاکرات اچھی بات مگر عمران کی  گارنٹی کون دیگا :خواجہ آصف

اسلام آباد(دنیا نیوز،مانیٹرنگ ڈیسک)وزیر دفاع خواجہ آصف نے مذاکرات کی پیش کش اور رابطے پر پی ٹی آئی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے مذاکرات اچھی بات مگر عمران خان کی گارنٹی کون دے گا کیونکہ وہ تو دن میں کئی رنگ بدل لیتے ہیں،بانی پی ٹی آئی عمران خان کو اقتدار میں لانے والوں میں لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ فیض حمید سرفہرست تھے ۔

ایکس پر اپنے بیان اور پارلیمنٹ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ان دونوں کی پارٹنر شپ 9 مئی کو بھی تھی اور بعد میں بھی چلتی رہی، کوئی اس سے انکاری ہے تو ثبوت موجود ہیں،شہادتوں سے سامنے آئے گا کہ کس طرح 2018 میں دھاندلی کی گئی۔انہوں نے کہا بانی پی ٹی آئی کے دور اقتدار میں بہت سے سویلین کا ملٹری ٹرائل ہوا، عمران خان کے ملٹری ٹرائل بارے قانون فیصلہ کرے گا۔خواجہ آصف کا کہنا تھا صوبائیت کا کارڈ کھیل رہے ہیں، یہ آخری کارڈ ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں