اسلام آبادہائیکورٹ میں باہرسے ججز لیے تواحتجاج کرینگے :ہائیکورٹ بار
اسلام آباد(اپنے نامہ نگارسے )اسلام آباد ہائیکورٹ بارایسوسی ایشن نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں ججز کی تعیناتی کے لیے اسلام آباد سے وکلا لینے کا مطالبہ کردیا۔
صدربار ایسوسی ایشن ریاست علی آزاد کی جانب سے جاری اعلامیہ میں کہاگیا ہے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ میں ججز کی تعیناتی اسلام آباد بار کے وکلا سے کی جائے ،اسلام آبا د ہائیکورٹ میں ججز کی تعیناتی بھی ویسے ہی کی جائے جیسے دیگر ہائیکورٹس میں ہوتا ہے ،اگر اس اصول کی خلاف ورزی کرتے ہوئے کسی اور صوبے سے تعیناتی کی گئی تو بار احتجاج کی کال دے گی، اعلامیہ کی کاپی چیف جسٹس آف پاکستان اور جوڈیشل کمیشن ارکان کو بھی بھجوا دی گئی ہے ۔