کوٹ رادھاکشن :درخت سے باندھ کر لڑکے پر تشدد
قصور(نمائندہ دنیا) کوٹ رادھاکشن کے نواح میں ایک لڑکے کو درخت سے باندھ کر تشدد کا نشانہ بنایاگیا۔
رتی پنڈی کے رہائشی محمدعرفان نے پولیس تھانہ کوٹ رادھاکشن میں مقدمہ درج کر ایا کہ میرا بیٹا نور محمد نلکے سے پانی بھر کر واپس آرہا تھا توسرور وغیرہ نے اس کے ہاتھ پاؤں جکڑ کر درخت سے باندھ کر تشدد کا نشانہ بنایا اور اس کی ویڈیو بھی بناتے رہے ۔