الہ آباد:دائیہ کی مبینہ غفلت سے خاتون جاں بحق
الہ آباد (نمائندہ دنیا)الہ آباد میں دائیہ کی مبینہ غفلت سے دوران ڈلیوری 5 بچوں کی ماں کی طبیعت تشویشناک ہو گئی، لاہور میں زندگی کی بازی ہار گئی۔
تفصیل کے مطابق محلہ اسلام پورہ کا رہائشی محنت کش عبد القادر اپنی بہو کو زچگی کیلئے بائی پاس نہر پر نجی میٹرنٹی ہوم میں لیکر گیا تو وہاں موجود مبینہ نان کوالیفائڈ عملہ نے ڈلیوری کیلئے ڈرپ لگا دی، بار بار ورثا کو تسلی دی گئی کہ ڈلیوری ہونیوالی ہے ۔ ہیوی ڈوز کے بے تحاشا استعمال کرنے کے بعد بچہ پیدا ہوا تو خون زیادہ بہنے کے باعث مریضہ کی حالت غیر ہوگئی جسکو لاہور جناح ہسپتال ریفر کر دیا گیا جہاں پر وہ زندگی کی بازی ہار گئی۔