انٹرنیٹ کی سپیڈ اس طرح نہیں جس طرح ہونی چاہئے ، وزیر مملکت کا اعتراف
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)وزیر مملکت برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی شزہ فاطمہ نے اعتراف کیا ہے کہ ملک میں انٹرنیٹ کی سپیڈ اس طرح نہیں جیسے ہونی چاہئے۔
اسلام آباد میں نیشنل براڈ بینڈ نیٹ ورک فورم کی تقریب سے خطاب کرتے وزیر مملکت نے کہا انٹرنیٹ کی رفتار کم ہے، فائبر ائزیشن پالیسی اور فائیو جی سے انٹرنیٹ میں بہتری آئے گی،جب تمام چیزیں ٹھیک بھی ہوتی ہیں پھر بھی انٹرنیٹ سپیڈ پاکستان میں بہتر نہیں ہوتی، اس وجہ سے فری لانسرز اور آئی ٹی انڈسٹری متاثر ہوتی ہے ۔ فائیو جی سپیکٹرم کی نیلامی اپریل میں ہوگی۔