امن کیلئے مکالمے کی اشد ضرورت

 امن کیلئے مکالمے کی اشد ضرورت

اسلام آباد (اپنے رپورٹرسے ) وفاقی وزیر مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی چودھری سالک حسین نے کہا دنیا میں قیام امن کیلئے مذاہب اور تہذیبوں کے درمیان مکالمے کی اشد ضرورت ہے۔

 پاکستان اور ایران کو بین المذاہب اور بین الثقافتی مکالمے کے ذریعے دنیا میں مذہبی ہم آہنگی، امن اور برداشت کو فروغ دینے کیلئے مل کر کام کرنا چاہیے ۔ وفاقی وزیر سے ایرانی سفیر ڈاکٹر امیری مقدم نے گزشتہ روز ملاقات کی، اس دوران دنیا میں مذہبی عدم برداشت کے بڑھتے رجحان، دہشتگردی اور فرقہ واریت کے خاتمہ، قیام امن اور بین المذاہب ہم آہنگی کے فروغ کیلئے تجاویز پر تبادلہ خیال اور پاک ایران اقتصادی، تجارتی و ثقافتی تعلقات کو مزید فروغ دینے پر اتفاق کیا گیا۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں