100 سال سے پرانے تیل میں کباب فرائی کرنیوالا ہوٹل
واشنگٹن(نیٹ نیوز)امریکا میں ایک فاسٹ فوڈ ریسٹورنٹ ہے جو اپنے گوشت کو 100 سال پرانے تیل میں فرائی کرتے آرہا ہے۔
Dyer's Burgers امریکا کے شہر میمفس کا ایک مشہور ریسٹورنٹ ہے جو ایک صدی سے زائد عرصے سے اپنے گوشت کو 100 سال سے پرانے تیل میں ہی فرائی کرتے آرہا ہے ۔ ریسٹورنٹ کا دعویٰ ہے کہ یہ تیل اس کے برگر کو مزیدار بناتا ہے ۔ایلمر ڈائر نامی شہری نے 1912 میں میمفس میں اس ریسٹورنٹ کی بنیاد رکھی ایک رات باورچیوں میں سے ایک برتن میں تیل بدلنا بھول گیا۔ ریسٹورنٹ کے موجودہ مالک کینڈل رابرٹسن کا دعویٰ ہے کہ اگلے دن کوئی ملازم آیا اور اس نے ایک گاہگ کا آرڈر اسی تیل میں بنادیا۔ جب گاہگ نے برگر کھایا تو کہا کہ یہ میری زندگی کا بہترین برگر ہے ۔بس اسی کے بعد سے تیل کبھی تبدیل نہیں کیا جاتا اور تمام برگر اسی تیل میں بنتے ہیں۔