سابقہ رنجش ،گھر گھس کر اہل خانہ کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالا
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)سابقہ رنجش کی بنا پر مخالفین نے گھر میں گھس کر اہلخانہ کو تشدد کانشانہ بنادیا۔
تھانہ جھنگ بازار میں مقدمہ کا اندراج کرواتے ہوئے مسعود پارک کے رہائشی زوہیب ارشد نے پولیس کوبتایا کہ وہ اپنے اہلخانہ کے ہمراہ گھر میں موجود تھا کہ اس دوران ملز موں کی جانب سے اسکے گھر پر دھاوا بول دیاگیا اور اہلخانہ کو قابو کرکے بدترین تشدد کانشانہ بناتے ہوئے زخمی کرنے کے ساتھ سنگین نتائج کی دھمکیاں دی جانے لگیں۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا۔