اسٹیٹ بینک:الیکٹرانک کریڈٹ انفارمیشن بیورو کانیاورژن متعارف
کراچی(بزنس رپورٹر) اسٹیٹ بینک نے مالیاتی شعبوں کی مضبوطی کیلئے نیا ای سی آئی بی نظام (V2)متعارف کرا دیا جو اس کے الیکٹرانک کریڈٹ انفارمیشن بیورو (ECIB)کا ایک جدید ورژن ہے ۔
نیا نظام یکم جنوری 2025 سے آپریشنل ہو جائے گا اور ای سی آئی بی کے موجودہ نظام کی جگہ لے گا۔ اس کو بہترین عالمی روایات کے مطابق ٹیکنالوجی کی ترقی اور رپورٹنگ کے معیارات سے ہم آہنگ بنانے کے لیے تیار کیا گیا ہے ۔نئے نظام کے تحت کریڈٹ انفارمیشن رپورٹ میں کچھ اضافے اور ترامیم بھی متعارف کرائی گئی ہیں جن کا مقصداسے مزید جامع بنانا ہے ۔نیا ای سی آئی بی نظام (V2)متعارف کروانے سے پاکستان کے مالیاتی شعبے کو مزید مضبوط بنانے کے لیے ٹیکنالوجی کے استعمال کو فروغ دینے کے حوالے سے اسٹیٹ بینک کے عزم کی عکاسی ہوتی ہے ۔ یہ اقدام پاکستان کے مالی انفرااسٹرکچر کو جدید بنانے اور معاشی نمو کو فروغ دینے کے متعلق اسٹیٹ بینک کے وسیع تر وژن کا عکاس ہے ۔