ایران میں خوا تین کو ہراساں کرنے والے مجرم کو موت کی سزا
تہران(اے ایف پی)ایران میں خواتین کو ہراساں کرنے اور ان پر حملے کرنے والے شخص کو سزائے موت دے دی گئی۔
عالمی خبررساں ادارے کے مطابق تہران میں 59 خواتین کو نوک دار آلے سے زخمی کرنے والے راستگوئی کندلاج کو سزائے موت دی گئی ہے ۔متعدد خواتین کی جانب سے شکایت درج کروائی گئی تھی کہ موٹر سائیکل سوار ملزم کی جانب سے ان پر حملہ کیا گیا۔ایرانی عدلیہ کی نیوز ویب سائٹ کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ خواتین پر حملے کرنے ، تہران میں دہشت پھیلانے والے راستگوئی کندلاج کی سزائے موت پر عمل کردیا گیا ہے ۔