سرجری کے بعد چہرہ خلائی مخلوق کی طرح دکھنے لگا تھا:شیرلن چوپڑا

سرجری کے بعد چہرہ خلائی مخلوق  کی طرح دکھنے لگا تھا:شیرلن چوپڑا

بھارتی ماڈل و اداکارہ شیرلن چوپڑا نے اعتراف کیا ہے کہ سرجری کے بعد ان کا چہرہ خلائی مخلوق کی طرح دکھنے لگا تھا۔

بھارتی میڈیا کے ایک شو میں کی گئی گفتگو کے دوران شیرلن چوپڑا گزشتہ برس کروائی گئی سرجری پر بات کرتے ہوئے جذباتی ہوگئیں۔ شیرلن چوپڑا نے اعتراف کیا کہ‘پچھلے سال میں سرجری کیلئے ایک کاسمیٹولوجسٹ کے پاس گئی تھی، جس نے میرے پورے چہرے پر فلرز لگائے اور اس نے میری chin کو ایک کلومیٹر لمبا بنادیا، یہ سرجری میرے لیے ایک ڈراؤنا خواب بن گئی تھی۔ مجھے کوئی چلتا پھرتا ‘جادو’ کہہ سکتا تھا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں