سنجے دت نے دبئی میں کھانے کا نیا کاروبار شروع کرلیا

سنجے دت نے دبئی میں کھانے  کا نیا کاروبار شروع کرلیا

ممبئی(آئی این پی)بالی ووڈ سٹار سنجے دت اور مانیتا دت نے دبئی میں اپنے نئے فوڈ وینچر دتز فرانک ٹی کا آغاز کیا ہے۔

اس فوڈ وینچر میں بین الاقوامی ذائقوں کے ساتھ مزیدار رولز اور ان کے ساتھ مخصوص کڑک چائے پیش کی جاتی ہے ۔ دبئی میں فوڈ ڈیلیوری پلیٹ فارم Talabat UAE پر دستیاب یہ مزیدار پکوان آسانی سے گھر پر منگوائے جا سکتے ہیں۔اس موقع پر مانیتا دت نے انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں سنجے دت خود مزیدار رول تیار کرتے نظر آئے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں