مچل سینٹنر وائٹ بال فارمیٹ میں نیوزی لینڈ کے کپتان

مچل سینٹنر وائٹ بال فارمیٹ میں نیوزی لینڈ کے کپتان

آکلینڈ(سپورٹس ڈیسک)سپن بالنگ آل راؤنڈر مچل سینٹنر کو وائٹ بال فارمیٹ میں نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کا کپتان مقرر کردیا گیا۔نیوزی لینڈ کرکٹ کے مطابق 32 سالہ مچل سینٹنر کو باضابطہ طور پر مستقل کپتان بنادیا گیا ہے ۔۔

 وہ کین ولیمسن کی جگہ لیں گے جو ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے بعد دستبردار ہو گئے تھے ۔مچل سینٹنر 243انٹرنیشنل میچز میں نیوزی لینڈ کی نمائندگی کرچکے ہیں۔اس سے قبل مچل سینٹنر 24ٹی ٹونٹی اور 4ون ڈے میچز میں نیوزی لینڈ ٹیم کی قیادت کر چکے ہیں، وہ فْل ٹائم وائٹ بال کپتان کی ذمہ داریاں دورہ سری لنکا میں سنبھالیں گے ۔نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم نے ون ڈے اور ٹی ٹونٹی سیریز کے لیے دسمبر کے آخر میں سری لنکا کا دورہ کرنا ہے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں