کونر میک گریگر کا بھارت میں لوگن پال سے باکسنگ مقابلہ
ممبئی (سپورٹس ڈیسک)سابق یو ایف سی چیمپئن کونر میک گریگر نے اعلان کیا ہے کہ و ہ بھارت میں لوگن پال سے باکسنگ میچ میں مقابلہ کریں گے ۔
ایکس پر کونر میک گریگر نے اپنی پوسٹ میں واضح کیا کہ وہ ایم ایم اے فائنٹنگ میں تاحال واپس نہیں آ رہے وہ انڈیا کے امبانی خاندان کے ساتھ ایک معاہدے میں ہیں جس کے تحت وہ انڈیا میں معروف امریکی یوٹیوبر اور باکسر لوگن پال کے خلاف باکسنگ میچ کھیلیں گے ۔ دوسری جانب لوگن پال نے تاحال کوئی معلومات شیئر نہیں کی۔