2وزراکا مستعفی ہونے کا اعلان کینیڈین وزیراعظم پر کرسی چھوڑنے کیلئے دباؤ بڑھ گیا
اوٹاوا (دنیا نیوز)کینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈو پر کرسی چھوڑنے کیلئے دباؤ بڑھنے لگا، جسٹن ٹروڈو کی حکومت میں شامل 2 وزرا نے کابینہ سے مستعفی ہونے کا اعلان کردیاہے ۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق جسٹن ٹروڈو کے ہمراہ طویل عرصے سے کام کرنیوالے وزیر خزانہ کرسٹیا فریلینڈ نے استعفیٰ دے دیا، وہ امریکا کے کینیڈا پر ٹیرف کے اطلاق کے اعلان کے بعد ٹروڈو کے اقدامات سے ناخوش ہیں۔وزیر برائے ہاؤسنگ شون فریزر نے بھی کابینہ سے الگ ہونے کا اعلان کر دیا، کینیڈا میں مہنگائی میں اضافے سمیت دیگر کئی ایشوز کے سبب ٹروڈو کی مقبولیت کم ہوئی ہے ۔اپوزیشن ارکان نے جسٹن ٹروڈو سے مستعفی ہونے اور نئے الیکشن کرانے کا مطالبہ کیاہے ۔