3 خواتین،2بچوں سمیت 6 افراد اغوا

3 خواتین،2بچوں سمیت 6 افراد اغوا

قصور(نمائندہ دنیا) شہراور گردونواح سے 3 خواتین، 2بچوں سمیت 6 افراد کو اغوا کر لیا گیا، تھانہ کھڈیاں کی حدودمیں کوثر بی بی کی 15سالہ بیٹی(ع ) خدیجہ بی بی نے میلادکے بہانے اپنے گھربلاکر اغواکرلیا۔۔۔

 پیال خورد کے رہائشی محمدنواز کی 16سالہ بیٹی (ن) کو یونس جوئیہ نے اس کے چھوٹے بھائی فہیم اورچھوٹی بہن( س)کے ہمراہ کیری ڈبہ میں بٹھا کر اغواکرلیا،کھائی ہٹھاڑ کے رہائشی افتخار احمد کی 18سالہ بہن (ا) گھر سے دُکان پر گئی جو تاحال واپس نہیں آئی، میرمحمد کے رہائشی محمداحسان کے 25سالہ بھائی جاوید اقبال فیکٹری جاتے ہوئے نامعلوم ملزموں نے اغوا کرلیا ، پولیس مصروف کارروائی ہے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں