لڑکی سے آن لائن محبت ہوئی لیکن دھوکا ملا:ٹیپو شریف

لڑکی سے آن لائن محبت ہوئی لیکن دھوکا ملا:ٹیپو شریف

کراچی (این این آئی) اداکار ٹیپو شریف نے ایک لڑکی سے آن لائن محبت ہونے اور پھر دھوکا ملنے کا انکشاف کیا ہے ۔۔۔

ایک پروگرام میں اداکار نے انکشاف کیا کہ میں نے ایک بار آن لائن ایک لڑکی سے محبت کی تھی، میرا اس کے ساتھ ڈھائی سال تک تعلق رہا، حالانکہ ہماری کبھی ملاقات نہیں ہوئی، بعدازاں مجھے معلوم ہوا کہ اس لڑکی نے مجھ سے کئی جھوٹ بولے ہیں۔انہوں نے کہا کہ مجھے بہت دیر میں محسوس ہوا کہ میں نے اپنی زندگی کے کئی قیمتی سال ضائع کر دئیے ۔ٹیپو شریف نے مزید کہا کہ اس واقعے کے بعد میں نے نئے تعلقات بنانے کی کوشش کی، مگر اب مجھ میں بھروسے کا مسئلہ پیدا ہو چکا ہے ، میں نئے رشتے شروع نہیں کرنا چاہتا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں