مخالف اکساتے رہے ،ٹیم نے تحمل کا مظاہرہ کیا:نقوی

مخالف اکساتے رہے ،ٹیم نے تحمل کا مظاہرہ کیا:نقوی

بھارتی کھلاڑیوں کی اشتعال انگیزی کی آئی سی سی میں شکایت کی جائیگی

لاہور(سپورٹس ڈیسک) چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی نے ایشیا کپ جیتنے والی انڈر 19 ٹیم کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ سکواڈ میں شامل کئی کھلاڑی مستقبل میں قومی ٹیم کا مستقل حصہ بنیں گے ۔ انہوں نے اعلان کیا کہ ملک کا سب سے بڑا ہائی پرفارمنس سینٹر لاہور میں تعمیر کیا جا رہا ہے ۔محسن نقوی کا کہنا تھا کہ ہمارے پلیئرز نے صبر و تحمل کا شاندار مظاہرہ کیا جبکہ بھارتی ٹیم بار بار ہمارے کھلاڑیوں کو اکسانے کی کوشش کرتی رہی۔ انہوں نے واضح کیا کہ بھارتی ٹیم کے رویے سے متعلق آئی سی سی کو باضابطہ طور پر آگاہ کیا جا رہا ہے۔

چیئرمین پی سی بی نے کہا کہ گزشتہ واقعات کے باعث ایشیا کپ ٹرافی سے ایک خاص تعلق بن چکا تھا اور یہ ٹرافی ہمارے لیے بے حد اہم تھی۔ ان کا کہنا تھا کہ بھارتی ٹیم نے ایک بار پھر ماضی جیسا رویہ دہرایا، تاہم پاکستانی ٹیم نے صبر کا دامن نہیں چھوڑا۔محسن نقوی نے زور دیا کہ سیاست اور کرکٹ کو الگ الگ رکھا جانا چاہیے ۔ چیئرمین پی سی بی نے کہا کہ ان تمام واقعات کو آئی سی سی کو رپورٹ کیا جا رہا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں