حکومت نے پی ٹی آئی کے کچھ مطالبات مان لیے ، بھارتی میڈیا

حکومت نے پی ٹی آئی کے کچھ  مطالبات مان لیے ، بھارتی میڈیا

نئی دہلی (آئی این پی)بھارتی ذرائع ابلاغ نے حکومت اور پی ٹی آئی کے مابین مذاکرات کے آغاز کو متحارب کیمپوں کے درمیان برف پگھلنے اور ہوا کے رخ کی تبدیلی کا اشارہ قراریتے ہوئے کہا ہے کہ ۔۔۔

بات چیت کے آغاز سے اندازہ ہوتا ہے کہ حکومت نے بالآخر پی ٹی آئی کے کچھ مطالبات مان لیے ہیں۔حکومت اور اپوزیشن کے درمیان پیر کو مذاکرات کا پہلا دور خوشگوار انداز میں ہوا۔مذاکرا ت پر تبصر ے کرتے ہوئے بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ یہ اقدام سیاسی قیدیوں بشمول عمران خان کی رہائی سمیت متعدد متنازعہ معاملات کو حل کرنے کی طرف ایک قدم ہے ۔بھارتی میڈیا کے مطابق ماضی قریب میں عمران خان کی رہائی کے لیے دنیا بھر سے بااثر لوگوں کے بیانات میں اضافہ ہوا ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں