روسی مال بردار بحری جہاز دھماکے کے بعد ڈوب گیا،عملے کے 2افرادلاپتا
ماسکو(اے ایف پی)روس کا مال بردار جہاز بحیرہ روم میں ڈوب گیا اور عملے کے 2افراد لاپتا ہوگئے ۔
روسی وزارتِ خارجہ کا کہنا ہے کہ روسی مال بردار بحری جہاز سپین اور الجیریا کے درمیان انجن روم میں دھماکے کے بعد بحیرہ روم میں ڈوبا ،بحری جہاز میں عملے کے 16 افراد موجود تھے ، جن میں سے 14 ارکان کو بچا لیا گیا ہے جبکہ 2 افراد اب بھی لاپتا ہیں۔حادثے میں بچائے گئے بحری جہاز کے عملے کے 14 افراد کو سپین منتقل کر دیا گیا ہے ۔