ایفل ٹاور پر خطرے کا الارم بج اٹھا سینکڑوں سیاحوں کو باہر نکال دیاگیا

ایفل ٹاور پر خطرے کا الارم بج اٹھا سینکڑوں سیاحوں کو باہر نکال دیاگیا

پیرس (مانیٹرنگ ڈیسک )فرانس کے مشہور سیاحتی مقام ایفل ٹاور پر خطرے کا الارم بج اٹھا، سینکڑوں سیاحوں کو فوری وہاں سے نکال دیاگیا ۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ایفل ٹاور کی لفٹ میں تکنیکی خرابی سے فائر الارم بجا تاہم اس پر مزید تحقیقات جاری ہیں۔ذرائع کا کہناہے کہ ٹاور کے دوسرے فلور اور چوٹی کے درمیان لفٹ سسٹم میں شارٹ سرکٹ ہوا۔ ایفل ٹاور انتظامیہ کاکہناہے کہ ٹاور کو آج بتدریج دوبارہ کھول دیا جائے گا لیکن سیاحوں کو دوسرے فلور سے اوپر جانے کی اجازت نہیں ہوگی۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں