حماس کی قید سے رہاہونیوالی اسرائیلی خاتون ایک سال بعد چل بسی

حماس کی قید سے رہاہونیوالی اسرائیلی  خاتون ایک سال بعد چل بسی

تل ابیب (اے ایف پی)حماس کے ساتھ یرغمالیوں کے تبادلے کے معاہدے میں بیسیوں دیگر افراد کے ساتھ رہا ہونیوالی اسرائیلی خاتون اپنی رہائی کے ایک سال بعد طبعی موت مر گئی ۔

عالمی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق وفات پانے والی76سالہ خاتون حنا کتزیر کو 7 اکتوبر 2023 کو حماس نے اسرائیل پر حملے کے دوران اپنے بیٹے ایلاد کے ساتھ گھرسے یرغمال بنایا تھا اور 24 نومبر 2023 کو جنگ بندی کے دوران معاہدے کے تحت رہا کیا گیا تھا، 24 دسمبر 2024 کو اس کی رہائی کے پورے ایک سال بعد ایک پیچیدہ طبی صورتحال کے بعد اس کی موت ہوگئی ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں