جنوبی کوریا :قائم مقام صدر کے مواخذے کی تحریک موخر
سیول(اے ایف پی)جنوبی کوریا کی اپوزیشن نے قائم مقام صدر ہان ڈک سو کیخلاف مواخذے کی تحریک موخر کردی ۔
حزب اختلاف کی ڈیموکریٹک پارٹی نے قبل ازیں کہا تھا کہ وہ عبوری رہنما کے سابق صدر کیخلاف تحقیقات کے لئے قانون کے خصوصی بلوں میں دستخط کرنے سے انکار پرمنگل کو مواخذے کی تحریک پیش کرے گی۔اپوزیشن لیڈر پارک چان ڈے نے گزشتہ روز کہاکہ ہم نے لوگوں کے جذبات کو مدنظر رکھتے ہوئے صبر و تحمل سے کام لینے کا فیصلہ کیا ہے اورکل جمعرات کے روز تک انتظارکریں گے کہ ہمارے مطالبات مانے جاتے ہیں یانہیں ،اس کے بعد مواخذے کی تحریک کا فیصلہ ہوگا ۔