ڈاکوؤں نے 90لاکھ لوٹ لیے ،مزاحمت پرشہری زخمی
قصور(خبرنگار )شہر اور ملحقہ علاقوں میں ڈکیتی،چوری اور رہزنی کی بڑھتی واردات سے شہری پریشان ہوگئے ،پولیس جرائم پر قابو پانے میں ناکام ہوگئی۔۔۔
تاجراورشہری سے 90لاکھ لوٹ کرشہری کومزاحمت پرفائرنگ کرکے زخمی کردیا،پولیس تھانہ صدر کی حدود میں بائی پاس کے قریب ناکہ زن ڈاکو تاجرصادق سے 70 لاکھ لوٹ کر فرار ہوگئے ، دوسری واردات میں ڈاکوؤں نے شہری شوکت سے 20لاکھ لوٹ لیے اور مزاحمت پراسے گولی مار کر شدید زخمی کردیا۔تھانہ صدر پھولنگر کی حدود میں گولڈن سٹاپ پر 2ملزموں نے سلامت علی سے 2.12لاکھ نقدی ، نتھے خالصہ کے قریب 2ڈاکوؤں نے نذیر سے 45ہزا ر نقدی، موبائل فون و دیگر سامان ،3ڈاکوؤں نے نور احمد سے موبائل فون ،بلانمبری موٹر سائیکل ، جمبر خورد کے قریب 2 ڈاکوؤں نے صابر خانزادہ سے 60ہزار نقدی اور موبائل فون ، راؤ خانولہ ریلوے پھاٹک کے قریب عادل حسین سے 3ڈاکوؤں نے موٹر سائیکل، نقدی اور موبائل فون چھین لیا۔ مختلف مقامات سے 3شہریوں کی موٹرسائیکلیں چوری ہوگئیں،تھانہ الہ آباد کی حدودمیں فیصل ارشاد کی دکان سے چور 1.30لاکھ نقدی،اپلائیڈ فار موٹر سائیکل اور 6استریاں لے گئے ۔