شاہدرہ، ہئیر:سینکڑوں لٹر شراب برآمد،4 ملزم گرفتار

 شاہدرہ، ہئیر:سینکڑوں لٹر شراب برآمد،4 ملزم گرفتار

لاہور(کرائم رپورٹر)شاہدرہ ٹاؤن پولیس نے شراب کی ترسیل ناکام بنادی، 3 ملزم گرفتار کر کے جعلی شراب کی بھاری کھیپ برآمد کر لی۔

تفصیل کے مطابق پولیس نے خفیہ اطلاع پر منور،اشرف اور ساغرکو شراب توڑوں اور گیلنوں میں لے کر جا تے ہوئے پکڑ لیا،ان سے 690 لٹر جعلی شراب جبکہ مختلف برانڈ کی 130 بڑی اور 240 آدھی بوتلیں برآمد ہوئیں۔ ادھر ہئیر پولیس نے دوران چیکنگ عرفان کے قبضہ سے 111 بوتلیں اور 570 لٹر کچی شراب برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا۔ پولیس کا کہنا تھا تمام ملزم کرسمس اور نیو ائیر نائٹ کے حوالے سے شراب لیکر جا رہے تھے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں