بل کلنٹن بخار کے باعث ہسپتال پہنچ گئے

بل کلنٹن بخار کے  باعث ہسپتال پہنچ گئے

واشنگٹن (اے ایف پی) سابق امریکی صدر بل کلنٹن کو بخار کے باعث ہسپتال داخل کروادیاگیا۔

 بل کلنٹن کے ڈپٹی چیف  آف سٹاف اینجل اورینا نے ایکس پر اپنے پیغام میں بتایا کہ 78 سالہ سابق صدر بل کلنٹن کو گزشتہ روز بخار کے باعث جارج ٹاؤن یونیورسٹی میڈیکل سنٹر میں داخل کرایا گیا تاہم انہیں اسی روز ڈسچارج کردیاگیا ۔ واضح رہے کہ بل کلنٹن کو گزشتہ چند سال سے صحت کے مسائل کا سامناہے ،وہ اکتوبر 2021 میں خون میں انفیکشن کی وجہ سے 5راتوں کیلئے ہسپتال میں داخل رہے تھے جبکہ 2004میں ان کے دل کا بائی پاس آپریشن بھی ہوچکاہے ،کلنٹن نومبر 2022میں کوویڈ 19سے بھی متاثر ہوگئے تھے ۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں